کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

ہفتہ 9 مئی 2020 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر مطہر نیاز رانانے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔تاجر تنظیموں، صحافیوں اور وکلاء کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تاجر ایس او پی پیز پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے تاجروں اور کاروباری شخصیات کے حکومت کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپ کے تعاون سے ریاست میں کووڈ19 کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔معاشرے کے تمام طبقات کا کردار اور تعاون قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کریں گے۔اس موقع سیکرٹری اطلاعات وسیاحت مدحت شہزاد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان،سیکرٹری ایس ڈی ایم اے سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔