پنجاب حکومت کو 10 ارب کے خصوصی غیر ملکی فنڈز ملنے کا امکان

عالمی مالیاتی اداروں نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے نتیجے میں درپیش مالی مشکلات سے نمٹنے کے لئے فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 10 مئی 2020 00:17

پنجاب حکومت کو 10 ارب کے خصوصی غیر ملکی فنڈز ملنے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء) پنجاب حکومت کو 10 ارب کے خصوصی غیر ملکی فنڈز ملنے کا امکان، عالمی مالیاتی اداروں نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے نتیجے میں درپیش مالی مشکلات سے نمٹنے کے لئے فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کو کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے نتیجے میں درپیش مالی مشکلات سے نمٹنے کے لئے 10 ارب روپے کی فنڈنگ کا گرین سگنل دیدیا ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے رواں مالی سال ملنے والے 58 ارب کے قرض میں سے 28 ارب کی وصولی تاحال باقی تھی۔پی اینڈ ڈی بورڈکی جانب سے کئے جانے والے رابطوں پر عالمی ڈونرز ایجنسیوں نے آئندہ بجٹ میں تعاون کیلئے بقایا رقم میں سے 10 ارب جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فنڈنگ ترجیحی طور پر تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر اور اربن ڈویلپمنٹ سمیت پانی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں 31 مئی تک جزوی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی کاروباری سرگرمیوں کو4 دن بحال رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ 31 مئی تک پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، میرج ہال، مارکیز، کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

جبکہ کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم، حجام ، سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ایس اوپیز پر عمل کرنے والے کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز، فروٹ، سبزی منڈی پوسٹل اور کورئیر سروسز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ یہ سارے کاروبار ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے۔ ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ابھی فی الحال6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔