مظفرآباد،مہاجر کیمپ مانکپیاں میں کرونا کیسز آنے کے بعد سیل کیے گئے ایریا میں یوٹیلٹی سٹور موبائل کی سہولت فراہم،روزانہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کی جاسکے گی

اتوار 10 مئی 2020 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) مہاجر کیمپ مانکپیاں میں کرونا کے سات مثبت کیسز آنے کے بعد سیل کیے گئے ایریا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور موبائل کی سہولت فراہم،یوٹیلٹی سٹور موبائل کے ذریعے روزانہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرمظفرآباد بدر منیر نے مانک پیاں مہاجر کیمپ میں سات کرونا کے مثبت کیس آنے کے بعد سیل کیے گئے ایریا میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی سٹور موبائل کی سہولت فراہم کردی ہے۔

مہاجر کیمپ کے متاثرہ ایریا میں موجود گھرانے اس یوٹیلٹی سٹور موبائل سے باآسانی خریداری کرسکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے مہاجرین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور موبائل کی سہولت فراہم کی ہے ۔سیل ایریا میں پولیس نفری تعینات ہے ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور محکمہ صحت کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ ایریا کا دورہ کررہے ہیں