سخی پیر پولیس کا ملزم پکڑنا بنا عذاب ،ملزم کو کورونا وائرس پازیٹیو آنے کے بعد کورونا واڈ منتقل کردیا گیا

اتوار 10 مئی 2020 20:45

سخی پیر پولیس کا ملزم پکڑنا بنا عذاب ،ملزم کو کورونا وائرس پازیٹیو ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) سخی پیر پولیس کا ملزم پکڑنا بنا عذاب ،ملزم کو کورونا وائرس پازیٹیو آنے کے بعد کورونا واڈ منتقل کردیا گیا تھانے میں ہلچل، سخی پیر پولیس نی7مئی کو مین پوری فروخت کرنے کے الزام میں عابد حسین ولد غلام شبیر کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ نمبر 44/2020 درج کرکے کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج نے کورونا ٹیسٹ کا حکم دیا تو پولیس نے ملزم کا کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں اسے کورونا پازیٹیو آگیا جسے فوری طور پر سخی پیر پولیس نے فوری طور پرتھانے سے سول ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ میں منقتل کردیا گیا دوسری جانب سخی پیر پولیس میں ہلچل مچ گئی اور سخی پیر پولیس کے اہلکار اپنے گھروں پر بھی نہیں جارہے ہے کہ کہیں انہیں کورونا نہ لگا ہو اور یہ وائرس ان کی فیملی میں بھی منتقل ہوجائے، تھانہ سخی پیر کے ایس ایچ او سمیت 13 پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔