اوپن یونیورسٹی :اسائنمنٹس جمع کروانے کا کل 13مئی کو آخری دن ہے

منگل 12 مئی 2020 12:50

اوپن یونیورسٹی :اسائنمنٹس جمع کروانے کا کل 13مئی کو آخری دن ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے ،ْ بی ایس ،ْبی ایڈ ،ْ پی جی ڈی ،ْ ایم اے ،ْ ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگراموں کے اسانمنٹس جع کروانے کا کل بدھ 13۔مئی (آخری دن ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کی سہولت کے لئے اِن پروگرامز کے اسائنمنٹس جمع کروانے کی تاریخ میں13۔

مئی تک توسیع دی تھی ،ْ قبل ازیں اسائنمنٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 27۔اپریل تھی۔

(جاری ہے)

طلبہ کی سہولت کے لئے انہوں نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے ایم ای/ایم ایس سی/ایم ایڈ ،ْ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ،ْ بی ایس /بی بی ای/بی ایڈ/اے ڈی اور بی ای(Renamed as Associate Degree)کے داخلوں کی تاریخ میں بھی 5۔جون تک توسیع دی تھی اور جو طلبہ داخلہ فیس یکمشت جمع نہیں کراسکتے ہیں اُن کو داخلہ فیس 2۔مساوی اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت فراہم کرچکے ہیں۔تمام علاقائی ناظمیں کو ٹیوٹرز سے پنچ شدہ نتائج حاصل کرکے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کو 20۔مئی سے قبل ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔