ْپنجاب ٹیچرز یو نین راولپنڈی کا حکومت سے امتحانات نہ لینے کے فیصلے پر نظرثا نی کا مطا لبہ

منگل 12 مئی 2020 16:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) پنجاب ٹیچرز یو نین راولپنڈی نے حکومت سے امتحانات نہ لینے کے فیصلے پر نظرثا نی کا مطا لبہ کیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یو نین راولپنڈی کے چیئر مین زہد صابر ستی، صدر سعادت حبیب،نائب صدر صابر اعوان اورجنرل سیکرٹری شفیق ستی کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یو نین کرتی ہے کہ امتحانات نہ لینے کے فیصلے پر نظرثا نی کی جائے۔

(جاری ہے)

جماعت دہم کی مارکنگ اور امتحا نات کا انعقاد حفا ظتی اقداما ت کو یقینی بناتے ہو ئے کیا جا سکتا ہے ۔بیشتر طلباء جماعت دہم میں محنت کر کے اپنے گریڈ کو بہتر بنا نے کی کو شش کرتے ہیں۔اس ضمن میں جماعت نہم کی بنیاد پر طلباء کا رزلٹ دینا نا انصافی ہے۔بہت سے طلباء جماعت نہم کے فیل مضامین کو دسویں جماعت کے ساتھ پاس کرتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ دسویں جماعت کے چند پیپر ہی باقی ہیںجو کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ منعقد کیئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :