کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام اور ضلعی انتظامیہ دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مفکر اعظم میاں عمر فاروق

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 مئی 2020 16:28

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام اور ضلعی انتظامیہ دونوں کو اپنا کردار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کا شعور بیدار کرنا ناصرف گھر والوں کی ذمہ داری ہے بلکہ انتظامیہ کو جو کردار ادا کرنا چاہئے وہ نہیں کررہی ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مفکر اعظم میاں عمر فاروق نے گزشتہ شب حاجی رضوان کی رہائشگاہ پر ایک پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیرطریقت میاں طارق حمید،ممتازتاجر رہنما اظہر اقبال ڈار،ملک محمد اعجاز،منیر تارڑ،محمد ارشد اور میاں محمد مزمل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہاکہ چاہئے یہ تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے سے پہلے مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم کے دونوں صدور ملک محمد اقبال اعوان اور ملک عارف چوہدری کو ایک اجلاس میں بلایا جاتا جبکہ یہ دونوں تاجروں کے ہردلعزیز رہنما ہیں تاجروں کے مفاد میں اور عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکیشن گیٹس تمام بازاروں کے اندرون اور بیرون جانے کے لیے نصب کرواتے جبکہ ہر مرد و عورت اور بچوں پر کلورین سپرے ہوتا اس کے ساتھ ساتھ خریداروں میں ماسک اور سینٹائزرز تقسیم کیے جاتے لیکن نا تو ایسا انتظامیہ نے کیا ہے اور نہ ہی تاجروں نے اس ضمن میں کوئی اپنا کردار ادا کیا ہے

انہوں نے کہاکہ کرونا کا خاتمہ ہم نے لڑ کر کرنا ہے اسی میں ہماری کامیابی ہے لیکن ہمیں مرکزی انجمن تاجران کے صدور کی قیادت میں حکومت کی طرف سے دی گئی تمام ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اسی میں ہمارا اور ملک کا مفاد ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ترین صحافی غلام مصطفی بٹ،راجہ محمد رفیع نے سروے کرنے کے بعد بتایا کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کا کھلنا شاید دو بڑے ملکوں کی جنگ کے بعد دونوں ملکوں میں امن کی صورتحال سے عوام کا فائدہ کا اٹھانا ہے جس میں نا تو عوام ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اس پر توجہ دے رہی ہے اسی طرح ٹریفک پولیس ڈبل سواروں کو دیکھ کر جس پر پابندی ہے لطف اٹھا رہی ہے جبکہ عید کے آنے تک شاید ان ٹریفک سٹاف کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں۔