شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ڈائریکٹر ایڈمیشن کا اعلامیہ

بدھ 13 مئی 2020 23:05

سکھر۔13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ڈائریکٹر ایڈمیشن نظیر احمد منگنیجو نے مطلع کیا ہے کہ تمام تدریسی شعبوں اور انسٹیٹیوٹ کے بی ایس سال، دوئم، سوئم اور چہارم اور ماسٹرز فائنل کے طلبہ و طالبات اپنی داخلہ فیس حبیب بینک سکھر اور لاڑکانہ ریجن کی کسی بھی شاخ میں اکاؤنٹ نمبر 00427991829703 میں آن لائن جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

فیس چالان حبیب بینک سکھر اور لاڑکانہ ریجن کی تمام شاخوں میں دستیاب ہیں۔ داخلہ اور فیس کے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے واٹس ایپ نمبر 03073681900 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔