ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی

کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی اکتوبر 2019ء سے جون 2020ء تک کی تنخواہوں کیلئے 28.80 کروڑ کی سپلیمنٹری اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی

بدھ 13 مئی 2020 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی۔ بدھ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی،کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،زرعی پیکیج 100 ارب کے ایس ایم ای و زرعات ریلیف فنڈ کا حصہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے مقامی تیار کردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس پر دبسڈی کی بھی منظوری دی،پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی اکتوبر 2019ء سے جون 2020ء تک کی تنخواہوں کیلئے 28.80 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور برخواست شدہ 8 ہزار ملازمین کیلئے 18.74 ارب کی فراہمی کی سمری پر مزید غور کیلئے موخر کر دی گئی ، ای سی سی نے موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی،،آزاد کشمیر کو پاسکو سے 1.52 ارب کی اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری،،ای سی سی نے ڈیفنس سروسز سمیت مختلف اداروں کیلئے 16.6 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ کے مطابق کنٹرول لائن پر مقیم آبادی کیلئے ریلیف پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ،ایل او سی کے شہریوں کو جنوری سے جون تک کیلئے 12 ہزار یکمشت دیئے جائیں گے،یکم جولائی سے دسمبر تک ہر ماہ 2 ہزارفراہم کئے جائیں گے ۔