گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نئے ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام

بدھ 13 مئی 2020 23:35

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نئے ہیلتھ کیئر سینٹر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، سینٹر یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کے اطراف مسجد کے پاس تعمیر کیا جارہا ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق اس سینٹر میں میل اور فیمیل ڈاکٹرز کے علاوہ ماہر نفسیات بھی تعینات کی جائیں گے جو جو ڈیپریشن اور دیگر ذہنی امراض کا شکار طالبعلموں کو کونسلنگ فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلبا ء کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور انہیں تدریس اور تحقیق کیلئے ساز گار ماحول اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے،ہیلتھ کیئر سینٹر میں 24گھنٹے ایمبولینس بھی تعینات رہیگی۔ اس سے قبل جی سی یونیورسٹی میں ڈاکٹر کا کلینک ایڈمن بلاک کے اندر واقع تھا۔

متعلقہ عنوان :