تعلیمی اداروں کی بندش ، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کا بڑا مطالبہ

جمعرات 14 مئی 2020 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز نے شیڈول کے مطابق اسکول کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کیلئے گرانٹ ان ایڈکااعلان کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز کی تعلیمی اداروں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق اسکول کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی نے کہا کہ بورڈکے امتحانات کی منسوخی سے میرٹ ختم ہوجائے گا، امتحانات نہ ہونے سے بہت پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کیلئے گرانٹ ان ایڈکااعلان کیاجائے۔یاد رہے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا تھا اور کہا تھا طلبہ وطالبات کیلئے تمام اداری15جون سے کھولے جائیں۔

متعلقہ عنوان :