ہزارہ یونیورسٹی اور میسرز نیسپاک کے درمیان یونیورسٹی کے میگا تعمیراتی منصوبہ کی کنسلٹنسی کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 14 مئی 2020 18:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور میسرز نیسپاک کے درمیان یونیورسٹی کے میگا تعمیراتی منصوبہ کی کنسلٹنسی کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد اور نیسپاک کے جنرل منیجر عزیز اسلم نے دستخط کئے۔ معاہدہ کے مطابق نیسپاک جو پاکستان کے مختلف تعمیراتی منصوبوں کو کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرتی ہے، کے ساتھ یونیورسٹی کے میگا تعمیراتی منصوبہ کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت نیسپاک ہزارہ یونیورسٹی کو مذکورہ تعمیراتی منصوبہ کی ڈیزائنگ اور تعمیراتی کام کی نگرانی کرے گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے اس منصوبہ کیلئے ایک ارب 72 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، تین سالہ تعمیراتی منصوبہ کے تحت یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران، افسران اور ملازمین کیلئے 92 رہائش گاہیں، طلباء اور سکالرز کیلئے 6 ہاسٹلزکی تعمیر اور تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں قائم لیبارٹریوں کیلئے جدید ترین سائنسی آلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید وسعت اور بہتری لائی جا ئے گی، ٹرانسپورٹ پول میں اضافہ کیلئے بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

منصوبہ کے تحت یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کیلئے جدید کتب و جرائد بھی خریدے جائیں گے۔ اس موقع پر نیسپا ک کے انجینئر محمد سلمان، آرکیٹکٹ وقاص، ہزارہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ ڈین آرٹس، شکیل احمد رجسٹرار، کرنل (ر) سلیم رضا ڈائریکٹر ورکس، انجینئر عمر ندیم قریشی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر اور انجینئر محمد عرفان خان سائٹ انجینئر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :