
نیب نے وفاقی وزیر غلام سرور کیخلاف شکایت پر انکوائری شروع کردی
نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 14 مئی 2020
21:15

(جاری ہے)
ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے آمنہ عباسی کو کیس کا تحقیقاتی افسر بھی تعینات کردیا ہے۔
نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے خط ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم کی طرف سے 22 اپریل کو لکھا گیا ہے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے آئین ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں بدعنوانی اور اقرباء پروری کو بڑی برائیاں قرار دیا، یہ حقیقت میں زہر ہے، ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو مؤثر اور مربوط طریقہ سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا تھا، یہی پس منظر ہے جس کے باعث نیب قوم کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
-
مائننگ پالیسی میں بڑی پیشرفت، امریکا، چین اور روس کو مساوی مواقع
-
قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر ، وزیراعظم اوروزیرداخلہ کا خراج تحسین
-
کراچی، لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی،5 افراد زخمی
-
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے30دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر
-
پاکپتن میں 20بچوں کی اموات غیر تربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
-
جرمن اکثریت نوعمروں میں شراب نوشی پر سخت قوانین چاہتی ہے
-
کیا ناگہانی اموات کا کووڈ ویکسین کے ساتھ کوئی تعلق ہے؟
-
میرپور ماتھیلو، مال بردار ٹرین کا انجن سمیت5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.