بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر طیب زین العابدین سوڈان میں انتقال کر گئے

جامعہ میں ایک عشرے تک مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں، مسلم دنیا کے سکالرز اور جامعہ کی قیادت کا اظہار تعزیت

جمعہ 15 مئی 2020 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق نائب صدر اور معروف دانشور ڈاکٹر طیب زین العابدین سوڈان میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر طیب زین العابدین اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی ممبران میں سے تھے جبکہ انہوں نے جامعہ میں ایک عشرے سے زائد عرصہ تک مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر طیب نے کیمبرج یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی بھی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر طیب نے اسلامی یونیورسٹی میں بطور ڈین سوشل سائنسز بھی خدمات سر انجام دیں۔ قانونی برادری سمیت ملک کے کئی حلقوں میں ان کے طلبا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ڈاکٹر طیب کا تعلق سوڈان سے تھا اور اسلامی یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے کے بعد خرطوم یونیورسٹی کے مرکز برائے افریقہ و ایشیاء سے منسلک رہے۔ مسلم دنیا کے سکالرز اور جامعہ کی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا ایک عظیم استاد اور سکالر سے محروم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :