ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز یکم جون سے ہو گا

جمعہ 15 مئی 2020 17:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور سکالرز کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز یکم جون 2020ء سے کیا جا رہا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں ہزارہ یونیورسٹی نے مختصر وقت میں آن لائن نظام تعلیم قائم کر لیا ہے تاکہ کورونا وباء کی وجہ سے پیدا شدہ تعلیمی تعطل سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ’’لرننگ مینجمنٹ سسٹم’’ پر تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کیلئے لاگ ان ہوں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے کے حوالہ سے اگر انہیں کوئی مشکلات درپیش ہوں تو وہ اپنے متعلقہ تعلیمی شعبہ کے فوکل پرسن سے رابطہ کریں جن کے رابط نمبر اور ای میل سمیت دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.hu.edu.pk پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :