ایس پی خواجہ صدیق کو ترقی کا بیج لگانے کی تقریب، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی شرکت

جمعہ 15 مئی 2020 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے سے ترقی پا کر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس پی) بننے والے خواجہ محمد صدیق کو ترقی کا بیج لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، انسپکٹر جنرل اے جے کے پولیس صلاح الدین محسود، سیکرٹری صدارتی امور محمد ادریس عباسی، ڈی آئی جی مظفرآباد ڈویژن شہریار سکندر، سیکرٹری زکوة و عشر محمد طیب، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما خواجہ محمد شفیق، ملٹری سیکرٹری ہمراہ جنا ب صدر آزاد کشمیر کرنل رائے کاشف امین کے علاوہ صدارتی سیکرٹریٹ کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے ایس پی کے عہدے کے بیج خواجہ محمد صدیق کو پہنائے اور اٴْنہیں اس عہدہ پر ترقی پانے پر مبارکباد دی۔ یاد رہے خواجہ محمد صدیق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے ساتھ چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات ہیں اور اب ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد بھی وہ اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :