Live Updates

پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے لوگوں کو عید الفطر پر اپنے عزیزوں سے ملنے میں مدد ملے گی، زرتاج گل

جمعہ 15 مئی 2020 23:03

پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے لوگوں کو عید الفطر پر اپنے عزیزوں سے ملنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے لوگوں کو عید الفطر پر اپنے عزیزوں سے ملنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے کورونا وائرس کے متعلق انہوں نے کہا کہ صحت کی عالمی تنظیم نے مہلک وائرس جاری رہنے کا امکان ظا ہر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ کیا گیا کیونکہ لاک ڈائون جاری رہنے سے لوگوں کے لئے مسائل اور چیلنجز میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات