گومل یونیورسٹی انتظامیہ کیلئے تمام اساتذہ ، افسران اور ملازمین قابل عزت و قابل احترام ہیں‘ ترجمان

ہفتہ 16 مئی 2020 15:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء)گومل یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، افسران،ملازمین گومل یونیورسٹی کیلئے قابل عزت و قابل احترام ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کسی بھی استاد ، افسر یا ملازم کو کسی بھی وقت کہیں بھی تبادلہ کر سکتی ہے اور گومل یونیورسٹی اپنے اندرونی معاملات میں مجاز اتھارٹی کے علاوہ کسی کو بھی مداخلت یا بولنے کی اجازت نہیں دی گی‘ترجمان گومل یونیورسٹی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان گومل یونیورسٹی نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ایک خود مختیار تعلیمی ادارہ ہے جو اپنے ایکٹ اور سٹیچیوٹس کی پاسداری کرتا ہے اور اس کے تمام اساتذہ، افسران ، ملازمین گومل یونیورسٹی کیلئے قابل عزت و قابل احترام ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ کسی بھی ملازم کو یونیورسٹی کے اندر کسی بھی جگہ ٹرانسفر کر سکتی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ اپنے اندرونی معاملات میں کسی باہر کے فرد کی مداخلت یا بولنے کی اجازت بالکل نہیں دی گی ۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ تحریری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سوشل میڈیاپر یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔