محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ، 36 سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی تقرریوں کے احکامات جاری

ہفتہ 16 مئی 2020 15:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 36 سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ مذکورہ ایس ایس پی تعیناتیاں ٹیچنگ کیڈر کی پوسٹس پر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد اسلامیات کے 36 سبجیکٹ سپیشلست اساتذہ کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، گریڈ 17 میں تعینات ہونے والے مذکورہ اساتذہ کی تقرریاں ٹیچنگ کیڈرز کی پوسٹس پر کی گئی ہیں۔

تعینات ہونے والوں میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے عمر اقبال کو جھامرہ سکول، محمد رمضان کو ناڑہ امازئی سکول میں جبکہ ضلع مانسہرہ کے محمد امجد کو کوزہ بانڈہ بٹگرام اور عبدالباقی کو جالگلی سکول مانسہرہ اور بٹگرام کیامان الله کو پائمال شریف بٹگرام تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :