وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹرز نمائندگان کی ملاقات

آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عیدا الفطر تک برقرار رہے گی،اس سے قبل حکومت کی جانب سے نرمی دینے کی صورت میں مشاورت کی جائیگی،فیصلہ

اتوار 17 مئی 2020 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے عباس قادری اور زاہد القمر کی قیادت میں آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹرز نمائندگان کی ملاقات۔ وفد میں مظفرآباد ، باغ ، راولاکوٹ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز نمائندگان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخا رگیلانی ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی بھی موجود تھے ۔ ٹرانسپورٹرز نمائندگان کے ساتھ ہونے والی نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عیدا الفطر تک برقرار رہے گی تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اگر اس میں اس سے قبل نرمی دی جاتی ہے تو اس پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے آزادکشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے کرایہ ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر کے بعد کرایہ ناموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر لاک ڈائون کے دوران ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو بڑی آفت سے بچانے کیلئے اس طبقہ نے بڑی قربانی دی۔

لاک ڈاون سے ٹرانسپورٹرز باربرززیادہ متاثر ہوے حکومت اس شعبہ کے لیے امدادی پیکج دیگی۔ لاک ڈاون میں دی جانیوالی نرمی کا نقصان ہورہا ہے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ Random Samplingکے دوران پازٹیو ٹیسٹ آرہے ہیں جس پر سخت تشویش ہے ۔ موجودہ صورتحال میں مزید سخت فیصلے کرنے ہونگے اور پابندیاں لاگو کرنی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب عید الفطر کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگوں کا آزادکشمیر آنا ان کے اپنے پیاروں کے لئے خطرناک ہے اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ پابندیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ان کے مشاور ت سے حل کرینگے۔ شہریوں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے پابندیاں عائد کی ہیں ، صورتحال بہتر ہونے پر ان میں نرمی کا فیصلہ کرینگے ۔