سما ہنی، دربار بابا شادی شہید ڈکیتی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ میں مطلوب اشتہاری کاشف المعروف کاشی گرفتار

اتوار 17 مئی 2020 16:50

سما ہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) دربار بابا شادی شہید ڈکیتی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ میں مطلوب اشتہاری کاشف المعروف کاشی گرفتار، تھانہ پولیس اسٹیشن چوکی کے ایس ایچ او حاجی سکندر اعظم نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو اسکی رہائش گاہ سے ڈرمائی انداز میں گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق دربار بابا شادی شہید ڈکیتی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ایک سپاہی کو زخمی کرمے والا مطلوب اشتہاری کاشف المعروف کاشی گرفتار کر لیا ملزم کاشی پر الزام ہے کہ اس نے جنڈی چونترہ میں سیاح کو ڈکیتی کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی اور قیمتی موبائل سے محروم کر دیا تھا اور ڈکیتی میں چھینا گیا موبائل چوکی بازار کی موبائل مارکیٹ میں فروخت کیا تھا ٹریس ہونے پر اپنے گھر میں پولیس چھاپہ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ساجد حسین کو زخمی کر کے روپوش و فرار تھا اتوار کے روز سحری کے اوقات میں پولیس اسٹیشن سماہنی چوکی کے ایس ایچ او نے ہمراہ نفری تونین سے گرفتار کر لیا ہے عوام علاقہ نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس تھانہ کے انچارج حاجی سکندر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں یاد رہے کہ مطلوب ملزم پر پولیس پر فائرنگ کرنے اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر دہشت گردی دفعات کا مقدمہ سمیت ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج تھا اور گزشتہ چار ماہ سے روپوش تھا ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے جسکے نتیجہ میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔