علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جہلم کیمپس کے داخلوں اور فیس کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر جہلم کیمپس

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مئی 2020 16:56

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جہلم کیمپس کے داخلوں اور فیس کا شیڈول جاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہار 2020سمسٹر کے پروگرام بی ایس بی ایڈ پروگرام اے ڈی پروگرام ایم اے ایم ایس سی پروگرام کے داخلے لیٹ فیس کے جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر محمد بشیر جہلم کیمپس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر داخلہ فیس دو قسطوں میں برابر جمع کروائی جا سکتی ہے پہلی قسط پانچ جون2020ء اور دوسری قسط سترہ جولائی2020ء کو جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :