پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے اچھی خبر آگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائےگا، آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کی، ہمارا ان کے ساتھ اشتراک ہے، اس لیے ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنیں گے، چین سے بھی جلد ٹرائل کی بات چل رہی ہے۔ وائس چانسلر یوایس ایچ ڈاکٹرجاوید اکرم
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 17 مئی 2020
20:41
(جاری ہے)
ہم ان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے چین کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے، کہ ان کی ویکسین کا ٹرائل ہم اپنی آبادی میں فیز ون سے کریں گے، جو کہ ہم آسانی سے کرسکتے ہیں۔
ان ویکسین کی پاکستان میں مریضوں پر آزمائش سے ہمیں پتا چل جائے گا کہ پاکستان میں کس قدر مئوثر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا۔ویکسین کے ٹرائل کیلئے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں۔ مزید برآں ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت نے نام نہاد لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے، اس کے نتائج 15دن بعد آئیں گے۔ وائرس پھیلنے کا سائیکل ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی کے دس سے پندرہ دن ہیں۔اس لیے 30 فیصد ایسے لوگ شامل ہوجائیں گے جو وائرس کا شکار ہوں گے ان میں علامات نہیں ہوں گی، لیکن وہ سات سے دس لوگوں میں بیماری ٹرانسفر کرتے پھیریں گے۔فی بندہ ایک ہفتے میں 70لوگوں کو متاثر کردے گا۔ ہمیں اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، 68 فیصد آبادی متاثر ہوگی، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ جب 68 فیصد آبادی متاثر ہوجائے گی تو شرح اموات بھی 12فیصد ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیس میں اچھی چیز یہ ہوئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایت کی کہ متاثرہ خواتین کیس کو قانون کے مطابق میرٹ پر دیکھا جائے
-
متاثرہ دو خواتین کا مجسٹریٹ کی عدالت میں ریکارڈ کردہ بیان انتہائی رونگٹے کھڑے کردینے والا ہے
-
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ہفتہ وار18 افراد کی ملاقات کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے
-
وزیراعظم شہبازشریف، شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد استنبول روانہ ہوگئے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
-
اسلام آباد میں 4 خواتین کی جانب سے جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصول کرنے کا انکشاف
-
مبینہ منشیات ڈیلرانمول عرف پنکی کے سابق شوہر ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
-
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی جمشید کازی کنٹری نمائندہ یو این ویمن پاکستان سے ملاقات
-
سانحہ کاہنہ ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف غم زدہ ماؤں کا غم بانٹنے کاہنہ پہنچ گئیں
-
صدرآصف علی زرداری آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر کرغیزستان جائیں گے
-
سینیٹر شیری رحمان کا ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.