عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں،مولانا فضل الرحمن

پیر 18 مئی 2020 18:08

عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں اس بار عید کی مبارک کے لئے کہیں سفر نہ کریں، انسانیت کی خاطر سیاست سے ہٹ کر حکومتی اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی سیاست سے ہٹ کر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کے خاطر کیا اس کے بعد نہ صرف مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے اجلاس تک ملتوی کئے اور اپنے رضاکار خدمت کے لئے پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مساجد میں جمعة الوداع کے اجتماعات ختم القرآن کی تقاریب اور عید کے اجتماعات کرنے کا بھی اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہرصورت اختیار کی جائیں اور عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں اس بار عید کی مبارک کے لئے کہیں سفر نہ کریں۔