پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا

سبسڈی والے صارفین کے بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ دیا جائیگا،جسے سکین کرکے صارفین کو لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی،پاورڈویژن

جمعرات 7 مئی 2026 22:50

پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ممکنہ طریقہ کار بتا دیا۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے مطابق سبسڈی والے صارفین کے بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا، کیو آر کوڈ سکین کرکے صارفین کو ایک لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔رجسٹریشن سے یقینی بنایا جائے گا کہ غریب اور بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے، صارفین کو واضح طور پر یہ بتایا جائے گا کہ انہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی پر ملنے والی سبسڈی اہل اور مستحق صارفین تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :