Live Updates

نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

خطے میں امن واستحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال، ایران کا ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر، عباس عراقچی نے چین کے حالیہ دورے سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 مئی 2026 21:09

نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 07 مئی 2026ء ) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن واستحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے چین کے حالیہ دورے اور اہم مشاورت سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا ۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون پرایران کا پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی پر مبنی معاونت کو ایران نے سراہا۔ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور تہران کے درمیان سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی کردار ادا کر رہا ہے،معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کہیں اوریہ کہنا قبل از وقت ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سفارتکاری پر زور دیا، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر تمام قانونی راستے استعمال کرے گا، انڈس واٹر کمشنر اور تمام متعلقہ اداروں کا فوکس سندھ طاس معاہدے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے لوگ امن چاہتے ہیں،افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی امن کوششوں کو متاثر کررہی ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،کابل حکومت افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی روک نہیں رہی،قزاقوں کی جانب سے پاکستانیوں کی حوالگی پر صومالیہ سے رابطے میں ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات