Live Updates

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مارکیٹ میں فی بیرل خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز سے نیچے آ گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2026 20:33

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2026ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی مارکیٹ میں فی بیرل خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابقامریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 8 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 91 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جہاں عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو رہا ہے، وہاں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور حکومتِ پاکستان کے درمیان مالی سال 2026/27ء کے بجٹ سے متعلق مذاکرات میں تیزی آگئی ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتِ پاکستان اور ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ورچوئل مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران آئی ایم ایف نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر کسی بھی قسم کی سبسڈی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے تاکید کی ہے کہ توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہے
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات