Live Updates

امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا

پہلے مرحلے میںجنگ کا خاتمہ ،دوسرے میں آبنائے ہرمز کے بحران کا حل ،تیسرے میں30روزہ مذاکراتی مدت شروع کی جائیگی، رپورٹ

جمعرات 7 مئی 2026 22:50

امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے ایک قلیل مدتی معاہدے پر غور کررہے ہیں، ابتدائی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سب سے متنازع معاملات حل طلب رہیں گے، یہ منصوبہ ایک جامع امن معاہدے کے بجائے ایک قلیل مدتی مفاہمتی یادداشت پر مبنی ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ یہ صرف ایک عبوری اقدام ہوگا، اس سے امید کہ ایک جزوی معاہدہ بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا باعث بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ فریم ورک تین مراحل میں سامنے آئے گا، پہلے مرحلے میں باضابطہ طور پر جنگ کا خاتمہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں ایک 30روزہ مذاکراتی مدت شروع کی جائے گی، اس میں ایک وسیع تر اور جامع معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات