قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
سیاسی جماعتوں پہ آزمائش کے بہت وقت آئے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی جماعت ملک دشمن ہوجائے، یہ مودی کی محبت میں گرفتار وطن فروشی کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 7 مئی 2026
21:44
(جاری ہے)
مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’معرکہ حق ‘‘میں فتح کے بعد آج دنیا پاکستان کو ایک سنجیدہ و مضبوط ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، ’’معرکہ حق ‘‘قومی عزم، جذبے اور وژن کی علامت ہے، بیانیے کی جنگ میں حقائق اور سچ اہمیت رکھتے ہیں، بھارتی حکومت نے سچائی کے خوف سے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندیاں عائد کیں، ہم نے انڈین چینلز پر پابندی کی بجائے اپنی ڈیجیٹل حکمت عملی تبدیل کی، ہماری ٹیم نے بھارتی لوکیشنز کو جیو ٹیگ کر کے وہاں کے صارفین تک پاکستانی ملی نغمے، ترانے اور جے ایف 17 تھنڈرز کی ویڈیوز پہنچائیں جس کے نتیجے میں بھارتی عوام خود اپنی حکومت سے سوال کرنے پر مجبور ہو گئے۔
’’معرکہ حق ‘‘میں جامع حکمت عملی اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہر سطح پر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سینٹر آف پاکستان اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام ”معرکہ حق سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستانی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ایک وفد کو بیلا نور شاہ کے اس علاقے کا دورہ کرایا گیا جس کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشت گردوں کے کیمپ موجود ہیں، ہم صحافیوں کے وفد کو عین اسی مقام پر لے گئے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ وہاں معمولات زندگی مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں، اس دورے کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.