مظفرآباد،فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویہ پر عوام سراپا احتجاج ، کارروائی کا مطالبہ

منگل 19 مئی 2020 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ٹریفک پولیس اور ناکوں پر تعینات مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیے جانے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، وزیراعظم آزادکشمیر،وزیر صحت عامہ ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طارق آباد مین سڑک پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے محکمہ صحت کے سینئر آفیسر کیساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین صحت عامہ کے ساتھ آئے روز ٹریفک پولیس کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دار اوربداخلاقی پر مبنی ہے، آفیسران اور اہلکاران کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے آئے روز کارڈ دکھانے کے باوجودروکا جاتا ہے اور بدتمیزی ،بداخلاقی کی جاتی ہے اور بھاری جرمانے کیے جاتے ہیں ایسی صورت حال میںملازمین ڈیوٹی پر بروقت نہیں پہنچ سکتے ،فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کے خلاف پولیس نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاران حکومت اور ملازمین میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو عید کے بعد تنظیم نیا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہو جائے گی ،مظفرآباد میں سینئر آفیسر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاران کو فوری معطل کیا جائے ،اگرمعطل نہیں کیا گیا تو عید کے فوری بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔