آزاد جموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کا اجلاس، آزادجموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020، آزاد جموں وکشمیر کمیشن فار ہیومن رائٹس ایکٹ 2020 اور آزادجموں وکشمیر سیز فائر لائن حادثات ریلیف ترمیمی ایکٹ 2020 اتفاق رائے سے منظور

منگل 19 مئی 2020 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) آزاد جموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدار ت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسودات قانون’’آزادجموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020ء‘‘ ، ’’آزاد جموں وکشمیر کمیشن فار ہیومن رائٹس ایکٹ 2020‘‘ اور ’’آزادجموں وکشمیر سیز فائر لائن حادثات ریلیف ترمیمی ایکٹ 2020 ء‘‘ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔