
کراچی سینٹرل جیل میں200 سے زائد قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کورونا مریضوں میں افسران اورجیل سٹاف کے9 ارکان بھی شامل ہیں، اس سے پہلے40 مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جیل حکام
ثنااللہ ناگرہ
منگل 19 مئی 2020
20:58

(جاری ہے)
مزید برآں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 مارچ سے 19 مئی تک پچھلے دو ماہ سے ہمیں اوسطا 5دن سے زیادہ اموات کا سامنا ہے اگرچہ اموات کا تناسب کل مریضوں کا1.6 فیصد ہے لیکن 61 دنوں میں 299 اموات واقع ہوئی ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 34 کو وینٹیلیٹر لگایا گیا ہے۔ اللہ تعالی ان کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔ مراد علی شاہ نے 12906 مریضوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 11373 یعنی 88 فیصد گھر وں میں آئسولیشن میں، قرنطینہ مراکز میں 819 اور مختلف اسپتالوں میں 715 یعنی 5.7 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ انکشاف کرتے ہوئے خوشی ہے کہ انفیکشن سے 252 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4741 ہوگئی ہے جوکہ 27 فیصد بحالی کا تناسب ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 3803 نمونوں کی جانچ کی گئی تو 706 نئے مریضوں کا پتہ چلا۔ انہوں نے کہا ایک طرف ہمارے 252 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ مزید 706 مریض سامنے آئے جس کا مطلب ہے 252 مریضوں کو ڈسچارج کرنے کے باوجود 454 دیگر مریض داخل ہوئے۔ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحتیابی کی شرح انفیکشن کی شرح سے بہت کم ہے اور اس شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے جب ہر شخص ایس او پیز پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے 131376 نمونوں کی جانچ کی ہے جن میں سے 17947 مثبت کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا مجموعی طور پر ٹیسٹ کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 13.7 فیصد ہے جو دیگر ممالک کے تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 706 نئے کیسوں میں سے 558 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان میں ضلع جنوبی میں 134 ، ضلع شرقی میں 131، ضلع وسطی میں 105 ، ضلع غربی میں 72 ، ضلع ملیر میں 58 اور ضلع کورنگی میں 58 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا مقامی پھیلا میں معمول کے مطابق کراچی سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حیدرآباد میں 20 ، لاڑکانہ16 ، قمبر شہداد کوٹ12، جامشورو، شکار پور اور سکھر میں 10-10، خیر پور میں5 ، جیکب آباد4 ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں 3-3 ،دادو ، گھوٹکی اور کشمور میں 2-2 ، بدین ، ٹنڈو الہیار اور نوشہروفیروز میں 1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.