قراقرم یونیورسٹی ، بی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹوکے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

بی اے،بی ایس سی کا مجموعی نتائج 41.63 فیصد، بی کا م کا68.75 فیصدرہا

منگل 19 مئی 2020 23:58

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے،بی ایس سی،بی کا م پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بی اے،بی ایس سی کا مجموعی نتیجہ 41.63 جبکہ بی کا م پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 68.75 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

قراقرم یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ابی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر2168طلباء شریک ہوئے، جن میں 920 امیدوار کامیا ب قرار پائے۔

جبکہ1248 امیدوار ناکام رہے۔ واضح رہے کہ کووڈ 19کی صورت حال کے پیش نظر یو ایف ایمکیسز کے امیدواروں کو 2,3 جون 2020کو سماعت کے لیے مدعو کیاگیا۔کیسز کی نوعیت کے مطابق فیصلوں کے بعد ان کو مارک شیٹس جاری جئے جائینگے۔یو ایف ایمکے امیدواروں کو کیسز کی سماعت کے حوالے سے لیٹر بھی جاری کیے گیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :