
سندھ حکومت نے پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی
صوبائی حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے اورساتوں دن کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا
عثمان خادم کمبوہ
منگل 19 مئی 2020
21:18

(جاری ہے)
جواب میں کہا گیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا ہے اور اسے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں۔
صوبائی حکومت شاپنگ پلازہ کھولنے کی صورت میں ایس اوپی پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔کمشنر کراچی نے شاپنگ مالز کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارہ سال سے کم اور 55 سال سے زاید عمرکے خریدار وں کو مالز میں داخلے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔ خریداروں کے ہاتھوں کو سینٹائزر کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ کوئی خریدار مالز میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہو گا۔ خریداروں کی مالز میں موجود تعدادکو دیکھ کر ان کے اندر داخل ہونے کا تعین کیا جا سکے۔ سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل طریقہ سے مدد لی جاے گی۔ خریداروں کی عمومی تعداد کو کم از کم ایک تہائی کم کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منگل کو کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی جب 19 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جوکہ 19 مارچ کو پہلی ہلاکت کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد ہے۔ اس طرح اب سندھ میں مجموعی طور پر 299 اموات ہوگئی ہیں جوکہ کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہونے والے مریضوں کا 1.6 فیصد ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 19 مارچ سے 19 مئی تک پچھلے دو ماہ سے ہمیں اوسطا 5دن سے زیادہ اموات کا سامنا ہے اگرچہ اموات کا تناسب کل مریضوں کا1.6 فیصد ہے لیکن 61 دنوں میں 299 اموات واقع ہوئی ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 34 کو وینٹیلیٹر لگایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.