خیراتی ترجمان شہبازشریف پر غصہ نکال کر وزارتیں اور عہدے لیتے ہیں، طلال چوہدری

کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا ہے،شہزاد اکبر اور خیراتی ہمنوا جواب دیں ،چینی کا 507 ارب عمران صاحب کے کون سے بے نامی اکاو نٹ میں گیا ،شہباز گل کے بیان پر رد عمل

منگل 19 مئی 2020 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیراتی ترجمان شہبازشریف پر غصہ نکال کر وزارتیں اور عہدے لیتے ہیں، کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گلِ جواب دیں خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں کالج سے کیوں نکالے گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاناما سے شروع ہونے والا جھوٹ کا سفر دفن ہوچکا ہے ،شہباز گل وزارت نہ ملنے کا غصہ شہبا شریف پہ نکال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیراتی ترجمان شہبازشریف پر غصہ نکال کر وزارتیں اور عہدے لیتے ہیں،شہزاد اکبر اور خیراتی ہمنوا جواب دیں ،چینی کا 507 ارب عمران صاحب کے کون سے بے نامی اکاو نٹ میں گیا ،پشاور میٹرو کے کھڈوں کے 126 ارب کہاں گئے ،23فارن فنڈنگ اکاو نٹس کے اربوں کون کھا گیا ،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اور بلین سونامی کے اربوں کدھر ہیں ،علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیوں کے اربوں کی منی لانڈرنگ کے پیسے کہاں سے آئے ،شوکت خانم کے زکو کے پیسے ہنڈی سے پاکستان کیسے منگوائے ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کے انٹرویو سے پوری حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں ،کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا ہے۔