وزیراعلیٰ پنجاب پیف سکولز کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیں، لیاقت بلوچ

بدھ 20 مئی 2020 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پیف سکولز کو واجبات ادا کرے، 13000 سکولز کے واجبات کی عدم ادائیگی سے سکولز مالکان، اساتذہ و سٹاف شدید مالی بحران سے دوچار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پیف سکولز سے منسلک اساتذہ اور سٹاف کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے پیف سکولز کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق پیف 28 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہاہے، پیف سکولز کی عمارتوں کے مالکان کرایہ نہ ملنے پر عمارتیں خالی کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں اور یوٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کے کنکشن کٹ رہے ہیں۔