10 ارب کا کورونا فنڈ قرض ادائیگی پر خرچ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کمرشل قرضوں کی رف فنانسگ کے لئے رجوع نہیں کرے گا، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 21 مئی 2020 12:48

10 ارب کا کورونا فنڈ قرض ادائیگی پر خرچ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21مئی2020ء) حکومت کا10 ارب کا کورونا فنڈ قرض ادائیگی پر خرچ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی اجازت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کورونا ریلیف فنڈ میں سے 10 ارب روپے کو قرض ادائیگی میں خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں ہوا ہے جس میں مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فنڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کمرشل قرضوں کی رف فنانسگ کے لئے رجوع نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کو جی 20 سے ایم او یو کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی حیران کن تباہی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا فنڈ کا اجراح کیا تھا جس میں پورے پاکستان سے شہریوں نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق رقم جمع کروائی تھی جسے پاکستان میں کورونا سے لڑنے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت پر سوالیہ نشان پہلے بھی اٹھایا جا رہا تھا کہ کہیں پاکستانی عوام کے ساتھ دوبارہ ڈیم فنڈ کی طرح کا فراڈ نہ ہو جائے۔ لیکن امید کی جا رہی تھی کہ ایسا کچھ نہیں ہو گا بلکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان بھی عوام کا بار بار اعتماد میں لے چکے ہیں کہ ان کے دیئے گئے ایک ایک پیسے کو درست جگہ استعمال کیا جائے گا۔ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان کے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ جو شخص کورونا ریلیف فنڈ میں 1 روپیہ دے گا حکومت اسے 4 روپے دی گی۔

لیکن اب حکومت نے کورونا فنڈ میں سے 10 ارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فنڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کمرشل قرضوں کی رف فنانسگ کے لئے رجوع نہیں کرے گا۔