عید الفطرتک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

مارکیٹوں کے نئے وقات کار شام5 بجے سے بڑھا کررات10بجے تک ہوں گے، نئے اوقات کار عید الفطر تک بڑھائے گئے ہیں۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا باضابطہ اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مئی 2020 17:52

عید الفطرتک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2020ء) حکومت پنجاب نے عید الفطرتک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے، مارکیٹوں کے نئے وقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کررات10بجے تک ہوں گے، اوقات کار بڑھانے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار سے متعلق اپنے بیان میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے ہیں، اوقات کار بڑھانے کا اطلاق آج سے عید الفطر تک ہوگا۔

وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں اورشاپنگ مالز کے نئے اوقات کار شام5 بجے سے بڑھا کررات 10بجے تک کردیے گئے ہیں۔ مزید برآں میاں اسلم اقبال نے ماڈل بازار جوہر ٹاؤن کے دورہ میں کہا کہ یہ درست ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی بندش سے پولٹری کی صنعت کو نقصان ہوا ہے ہم اس انڈسٹری کو چلائیں گے اور کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے، پولٹری انڈسٹری کو فروغ دیں گے اور اسکے تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ان کے ساتھ ہر وقت بات کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے وقف مزارات میں ابتدائی طور پر مزار حضرت داتا گنج بخش (رح) کو کھول دیا گیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بعد باقی مزارات کو بھی کھول دیا جائے گا۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی بھر پور کوشش ہے کہ کورونا وائر س کے ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی بھر پور کوشش ہے کہ کورونا وائر س کے ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ عوام جوق در جوق دربار کے احاطے میں داخل ہوگئے، اور داتا دربار کمپلیکس میں پھول نچھاور کیے، جب سے دربار بند تھا زائرین داتا دربار کمپلیکس گرد بیٹھ جاتے تھے۔