وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی راجہ فیصل زمان کے گھر اہلخانہ سے تعزیت

جمعرات 21 مئی 2020 20:10

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان درہ بٹنگی میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے متحرک رہنما راجہ فیصل زمان کے گھر گئے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ راجہ فیصل زمان کی وفات جماعت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ان کی ناگہانی موت پر ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں ۔ ازاں بعد وزیر اعظم فیصل زمان کے ساتھ حادثہ میں وفات پانے والے دیگر افراد کے گھر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :