مسلم لیگ ن کے کارکن محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں،مشتاق احمد منہاس

جمعرات 21 مئی 2020 20:23

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور ان کی طویل عمر کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھہں نے کہا کہ جہاں بھی ملک کی معاشی اور دفاعی ترقی کا ذکر آئے گا تو محمد نواز شریف کا نام سر فہرست ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا جس کی وجہ سے ریاست میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دو دنوں میں مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں۔