میڈیا پہ تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے، شاہد خاقان عباسی

میڈیا پہ سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم عمران خان اور بذدار کا ذکر تک نہیں ، سابق وزیر اعظم تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار اصل چینی چور ہیں ، انہیں گرفتا رکیاجائے ، بیان

جمعرات 21 مئی 2020 20:48

میڈیا پہ تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا پہ تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ میڈیا پہ سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم عمران خان اور بذدار کا ذکر تک نہیں ،ایک اور جھوٹی پریس کانفرنس میں عمران خان کی چوری چھپانے کی تفصیل بیان کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار اصل چینی چور ہیں ، انہیں گرفتا رکیاجائے ،سچ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد کی اس وقت اجازت دی جب ملک میں چینی کی قلت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ سچ یہ ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت برھانے کی اجازت عمران خان اور ان کی کابینہ نے دی،سچ یہ ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی کابینہ کو بچانے کے لئے رپورٹ کا سرکس لگایا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خا کو بچانے کے لئے ایف آئی اے اور حکومتی اختیار کا بدترین استعمال ہوا،رپورٹ پڑھنے کے بعد اور مشاورت کے ساتھ مسلم لیگ ن اگلے لاعمل کا فیصلہ کرے گی،پاکستان مسلم لیگ ن اتنی آسانی سے چینی چور وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دے گی۔