پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتا ہے ، ترجما ن دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل سمیت دیگر اقدامات کی مذمت کرتے ہیں بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 21 مئی 2020 21:06

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈومیسائل کے اجراء کے قانون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل سمیت دیگر اقدامات کی مذمت کرتے ہیں بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کو بھارت کی طرف سے کھوئی رٹہ اور نکیال سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی بھارت اب تک رواں سال 1102 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے غیر جانبدارانہ کمیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے قانون کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے او آئی سی نے جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کابل میں افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے پاکستان ایک جمہوری اور پر امن افغانستان چاہتا ہے جس کے ہمسایہ ممالک سے مثبت تعلقات ہوں افغانستان میں امن کیلئے مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ فرانس سے 150 سپین سے 105 اور جدہ سے 250 پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔