پی آئی اے طیارہ حادثہ میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے

طیارے میں جہاز کے عملے کے علاوہ 95 کے قریب مسافر سوار تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مئی 2020 15:24

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 مئی 2020ء) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں متعدد کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

پرواز پی کے 303 میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی۔، طیارہ گرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلیفون کی تاریں میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

۔سوشل میڈیا پر طیارے گرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔
۔ا س حادثے میں 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم فی الحال ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ، طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ماڈل کالونی کی آبادی میں گرا، جس سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ جس چھت پر طیارہ گرا ہے ، اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔