سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت قانون نافذ ، پانچ سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی

جمعہ 22 مئی 2020 19:45

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت قانون نافذ ، پانچ ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) سعودی عرب میںحکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت قانون نافذ کر دئیے ہیں ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سماجی دوری بنائے رکھنے کے لئے سخت احکام جاری کئے ہیں۔ اس میں بھیڑ لگانے، مال اور دکانوں کے باہر اکٹھا ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے‘۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ملک میںکورونا کے دوران پانچ سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر دکان میں متعینہ تعداد سے زیادہ لوگ ہیں تو دکاندار پر 5,000 سعودی ریال کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ جبکہ دوسری بار قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ دوگنا ہو جائے گا اور تیسرے معاملے میں جرمانہ تین گنا ہو جائے گا۔