سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابدکی شہید کیپٹن سید احمد مبین اور امین شہید کے گھر آمد شہداء پولیس کی بچوں سے بھی ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 19:23

سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابدکی شہید کیپٹن سید احمد مبین اور امین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابدکی شہید کیپٹن سید احمد مبین اور امین شہید کے گھر آمد شہداء پولیس کی بچوں سے بھی ملاقات کی،سٹی ٹریفک پولیس اپنے شہدا کو نہیں بھولی سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر عید کے موقع پرپولیس افسران کا شہدا کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی اولاہور کیپٹن سید حماد عابد نے شہید کیپٹن سید احمد مبین اور امین شہید کے گھر آمد شہداء پولیس کی بچوں سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلام شہداء کو جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔ شہید کے گھر خوشی کے موقعہ پر آنے کا مقصد انہیں احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ شہدا کی فیملیز کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ شہید ہونے والے افسران و جوان کی محکمہ پولیس اور معاشرے کیلئے خدمات گراں قدر ہیں۔ لاہور پولیس لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔ شہداء پولیس اور وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔