سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے پی آئی اے طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا،افسوسناک طیارہ حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں شاہ غلام قادرنے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں، شاہ غلام قادرنے کہا کہ حادثے میں زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔