سمبڑیال،کورونا وائرس نے غریب اورسفید پوش طبقہ سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں

مسلسل 2ماہ لاک ڈائون کی چکی میں پسنے والے مزدوراورغریب طبقہ کی عید خریداری صرف ’’ونڈو شاپنگ‘‘ تک محدود دکاندارپرانے سٹاک کا مال مہنگے داموں فروخت کر کے عید سے قبل عید منانے لگے

جمعہ 22 مئی 2020 23:19

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) کورونا وائرس نے غریب اورسفید پوش طبقہ سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں ،مسلسل 2ماہ لاک ڈائون کی چکی میں پسنے والے مزدوراورغریب طبقہ کی عید خریداری صرف ’’ونڈو شاپنگ‘‘ تک محدود جبکہ دکاندارپرانے سٹاک کا مال مہنگے داموں فروخت کر کے عید سے قبل عید منانے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جہاں پر امسال کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر جانی اورمعاشی حوالے سے اپنی تباہ کاریوں کے پنجے گاڑھ رکھے ہیں وہاں پر مسلسل 2ماہ سے کورونا سے بچائو کے لیے نافذ لاک ڈائون کے دوران غریب سفید پوش طبقہ بالخصوص دیہاڑی دار عام آدمی بری طرح متاثرہوا ہے اوربیروزگاری کے باعث عید الفطر کے حوالے سے مہنگائی کے باعث اپنے لیے تو دور کی بات اپنے چھوٹے بچوں کے لیے بھی نئے جوتے اورکپڑے خریدنے کی سکت نہ رکھنے پر عید کی خوشیوں سے بھی محرو م ہوگیا ہے جبکہ بازاروں ، مارکیٹوں میں مالدار طبقہ کی عید خریداری کی سابقہ روش گزشتہ سالوں کی طرح برقرار ہے اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل 2ماہ لاک ڈائون کے دوران فیکٹریاں اورکارخانے بند رہنے کے باعث مال کی سپلائی معطل ہونے سے دکاندار حضرات جوتے اورکپڑوں سمیت گارمنٹس وغیرہ کا پراناسٹاک شدہ مال مہنگے داموں فروخت کر کے عید سے پہلے عید منارہے ہیں۔