شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی

ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2020 23:09

شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء) شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ تفصیلات کے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے کچھ روز قبل جاری رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

شوال کے چاند کی پیدائش 22 مئی کی شب کو عمل میں آئے گی۔ نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش کو اگر 24 گھنٹے کا وقت نہ ہو چکا ہو، تو اس صورت میں اس کے نظر آنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

اسی لیے پاکستان میں بھی کل بروز ہفتہ کو شوال کا چاند نظر کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو کل کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ جبکہ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آج 22 مئی بروز جمعہ کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی نے مقامی اجلاس طلب کیا تھا جس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ انہیں بھی پاکستان میں کسی علاقے سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔