چیئرمین پاکستان منارٹی کمیشن چیلارام کیولانی کا طیارے کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) چیئرمین پاکستان منارٹی کمیشن چیلارام کیولانی نے طیارے کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم طیارہ حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور جاں بحق ہونے والوںکی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ورثاء کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت کامل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :