امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد ہلاکتیں

ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 96 ہزار کے قریب پہنچ گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 23 مئی 2020 07:31

امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد ہلاکتیں
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی 2020ء) امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد ہلاکتیں۔ ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 96 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 1260 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 95 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس وائرس نے 16 لاکھ 40 ہزار کے قریب افراد کو متاثر کیا ہے۔ 
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا زدہ 4 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ وائرس کا شکار 17 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :